Thursday, September 26, 2024

اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ



اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ

رنگ و نور ۔۔۔سعدی کے قلم سے (شمارہ 585)

اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لئے ’’درود و سلام ‘‘ میں بڑی خیر، برکت اور رحمت رکھی ہے…

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَصَحْبَہِ وَسَلِّمْ
دل چاہتا ہے کہ کسی دن بھی… درود شریف کے عمل کا ناغہ نہ ہو… درود شریف ہمیں اللہ تعالیٰ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں حضرت محمد ﷺ سے جوڑتا ہے…درود شریف ہمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں ’’رحمت‘‘ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں ’’شفاعت‘‘ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں ’’ مغفرت‘‘ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہماری ملاقات فرشتوں سے کراتا ہے… درود شریف ہمیں اونچی روحانی سیر کراتا ہے…



اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَصَحْبَہِ
درود شریف میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی ہے… حضرت آقا مدنی ﷺ کا تذکرہ بھی ہے… درود شریف میں دعاء بھی ہے… درود شریف میں عقیدہ بھی ہے… درود شریف میں عمل بھی ہے… درود شریف میں محبت بھی ہے… درود شریف میں ’’وفاداری‘‘ بھی ہے… درود شریف میں عشق بھی ہے… درود شریف میں طہارت اور پاکی بھی ہے…اور درود شریف میں اللہ تعالیٰ کا قرب بھی ہے…

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا صَلّٰی عَلَیْہِ الْمُصَلُّوْنَ
درود شریف میں اونچی پرواز ہے… درود شریف میں دعاؤں کی قبولیت ہے، درود شریف میں حاجات کی تکمیل ہے… درود شریف میں نفس کی اصلاح ہے… درود شریف میں دل کا تزکیہ ہے… درود شریف میں آنکھوں کی روشنی ہے…درود شریف میں آخرت کی آسانی ہے… درود شریف میں دنیا کی برکت ہے…

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِیْ اَوَّلِ کَلَامِنَا وَ فِیْ اَوْسَطِ کَلَامِنَا وَفِیْ آخِرِ کَلَامِنَا
کئی افراد جنہوں نے ہمارے جمعہ کے ’’مقابلہ حسن‘‘ کا تذکرہ بعد میں سنا ہے… وہ پوچھتے ہیں ’’مقابلہ حسن‘‘ کیا ہے…جواب یہ کہ… جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن درودشریف کی کثرت کو… ہم ’’مقابلہ حسن‘‘ کہتے ہیں… اللہ تعالیٰ ’’الجمیل‘‘ ہے… حسن والا، حسن کا خالق، حسن کا مالک… حضرت آقا مدنی ﷺ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سب سے زیادہ ’’حسین ‘‘ ہیں… ظاہری حسن اور باطنی حسن کا شاہکار مرقع… درود شریف میں ہم ان دونوں کا تذکرہ کرتے ہیں… اللہ تعالیٰ سے حضرت آقا مدنی ﷺ کے لئے خاص رحمت مانگتے ہیں… ’’صلوٰۃ‘‘ کہتے ہیں حسین ترین رحمت کو… درود شریف کی برکت سے اللہ تعالیٰ درود شریف پڑھنے والوں پر صلوٰۃ، رحمت اور ان جیسی اور کئی حسین نعمتیں برساتے ہیں… درود شریف کی برکت سے ہمارا نامہ اعمال حسین ہوتا ہے… ہمارا دل، ہمارا چہرہ، ہماری زبان، ہماری سانس اور ہماری قبر حسین ہوتی ہے…درود شریف کی برکت سے ہمارا ایمان حسین ہوتا ہے، ہمارا عمل حسین ہوتا ہے… ہمارا عقیدہ حسین ہوتا ہے… درود شریف اول تا آخر حسن ہی حسن ہے… اصل حسن، حقیقی حسن، کبھی زائل نہ ہونے والاحسن… اسی لئے دل سے آواز آئی ہے کہ اس عمل کو ’’مقابلہ حسن‘‘ کہا جائے تاکہ ’’مقابلہ حسن‘‘ کا لفظ ان بدبودار مناظر سے نجات پائے… جو مناظر شیطان سے بھی زیادہ بے حیا اور بدصورت ہیں… جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن حضرت آقا مدنی ﷺ نے ہمیں خود کثرت درود شریف کا حکم فرمایا ہے… حسن والوں کی طرف سے آیا ہوا حکم کتنا حسین ہو گا کتنا خوبصورت اور کتنا حسین؟

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِقَدَرِ حُسْنِہِ وَجَمَالِہِ وَکَمَالِہِ
جمعرات اور جمعہ کے دیگر بھی کئی اعمال ہیں… مثلاً جمعہ کی رات زیادہ دعاء کا اہتمام… اس رات بڑی دعائیں قبول ہوتی ہیں… جمعہ کی فجر نماز خاص طور سے جماعت کے ساتھ ادا کرنا… اس کی حدیث شریف میں خاص فضیلت آئی ہے… جمعہ کے دن فجر نماز سے پہلے تین بار یہ استغفار پڑھنا

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
اس کی فضیلت والی روایت… ’’الیٰ مغفرۃ‘‘ کتاب میں ملاحظہ فرما لیں…جمعہ کے دن غسل کا اہتمام کرنا… مسواک کرنا، خوشبو لگانا… خواتین کا اس دن ظہر کی نماز جلد ادا کرنا… مردوں کا جمعہ نماز کے لئے بہت جلد مسجد جانا… جمعہ کے دن صدقہ دینا… جمعہ میں ایک گھڑی خاص قبولیت کی ہے اس کو حاصل کرنا…جمعہ نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل کی تلاش میں نکلنا… جمعہ نماز کے لئے پاک صاف لباس پہننا… خوشبو لگانا… جمعہ کے دن اپنی مساجد میں خوشبو مہکانا… جمعہ کے دن اپنے مرحوم والدین کی قبور پر جانا… جمعہ کے دن کسی جنازے اور کسی نکاح میں شرکت کرنا… جمعہ کے دن محاذ جنگ پر خطبے کے وقت دشمنوں پر حملہ کرنا … جمعہ کے دن کسی مریض کی عیادت کرنا… جمعہ کے دن عصر سے مغرب تک کے وقت میں ذکر اللہ ، درود شریف ، تلاوت اور دعاء میں مشغول رہنا… جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت کرنا… جمعہ کے دن سورہ یس اور سورہ الصافات پڑھ کر اپنی حاجات کے لئے دعاء کرنا… یہ سارے اعمال بھی ’’مقابلہ حسن‘‘ کا حصہ ہیں… مگر خاص عمل جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن ’’درود و سلام‘‘ کی کثرت ہے…

صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَآلِہِ وَسَلَّمَ عَدَدَ خَلْقِہِ وَ رِضَا نَفْسِہِ وَ زِنَۃَ عَرْشِہِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِہِ
آج کل ہماری ’’مساجد مہم‘‘ چل رہی ہے…نام ہے ’’ اپنا گھر‘‘ مہم… الحمد للہ ’’درود و سلام‘‘ کی برکت سے اب تک اس مہم پر اللہ تعالیٰ کا بہت فضل و کرم نظر آ رہا ہے… پانچ دن میں اللہ تعالیٰ نے پانچ مساجد کا انتظام فرما دیا ہے… ابھی ’’پانچ مساجد‘‘ باقی ہیں… سب دیوانے صبح سویرے دو رکعت نماز ادا کر کے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگا کریں اور پھر ’’درود و سلام‘‘ پڑھتے ہوئے… دل کے شوق اور جذبے کے ساتھ اس مبارک مہم پر نکل کھڑے ہوئیں… ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کو ’’مساجد‘‘ سے ’’عشق‘‘ تھا… ہم بھی اس ’’عشق‘‘ کو اپنے دل میں بھریں… اس سے ہمارے ’’جہاد‘‘ کو بھی قوت ملے گی… اور ہمارے جسم و جان کو بھی

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا یَنْبَغِیْ لَنَا اَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْہِ وَکَمَا اَمَرْتَنَا اَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْہِ
ہندوستان میں ’’مودی‘‘ نے ایک اور ریاست میں اپنی حکومت قائم کر لی ہے… اس ریاست کا نام ہے ’’یوپی‘‘یعنی اترپردیش… اس ریاست کے دارالحکومت کا نام ’’ لکھنؤ‘‘ ہے… لکھنؤ سے کچھ فاصلے پر’’فیض آباد‘‘… اورفیض آباد کے مضافات میں ’’ایودھیا‘‘ … اور ’’ایودھیا‘‘ میں بابری مسجد شریف… مودی کی پارٹی ’’ بی جے پی‘‘ کافی عرصہ سے… اس ریاست میں ناکام تھی… 1992؁ء میں اس پارٹی کی ’’یوپی‘‘ پر حکومت تھی اور وزیر اعلیٰ مردود کا نام تھا ’’ کلیان سنگھ‘‘ …ایڈوانی اور کلیان سنگھ نے مل کر تحریک چلائی اور ’’بابری مسجد‘‘ کو شہید کر دیا…مسجد کے ملبے پر ایک عارضی مندر قائم کر دیا گیا… اس واقعہ پر پورے ہندوستان میں فسادات پھوٹ پڑے… اور عالم اسلام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی… بی جے پی نے اعلان کیا کہ ’’بابری مسجد‘‘ کی جگہ رام مندر بنایا جائے گا… اور ہندوستان کی مزید تین ہزار مساجد کو گرایا جائے گا… ’’رام مندر‘‘ کے لئے پوری دنیا میں چندہ کیا گیا… مگر امت مسلمہ جاگ اٹھی… ’’آہ بابری مسجد‘‘ کی پکار نے ہندوستان کی زمین کو لرزا دیا… اور فدائیوں کی یلغار نے دو سال کے منصوبے کو پچیس سال کی کھائی میں پھینک دیا… ملعون ایڈوانی بوڑھا اور ریٹائرڈ ہو گیا…رام مندر کا متولی اور سرگرم داعی ’’پرم راج ہنس‘‘ شمشان گھاٹ کی چتا پر راکھ ہو گیا… خارش زدہ دہشت گرد بال ٹھاکرے شراب پی پی کر مر گیا مگر رام مندر ابھی تک نہ بن سکا… اب مشرک اپنے نئے ’’ابو جہل‘‘ یعنی ’’مودی‘‘ کو میدان میں لائے ہیں… اور ’’مودی‘‘ نے ’’یوپی‘‘ کی حکومت بھی حاصل کر لی ہے… اب ممکن ہے کہ ’’رام مندر‘‘ کی تعمیر کا معاملہ دوبارہ اٹھے… تب ہم کیا کریں گے… ہم یہ کریں گے کہ ان شاء اللہ ایک درخت ڈھونڈیں گے… اور درخت اللہ تعالیٰ کی زمین پر بہت ہیں… پھر ہم اس درخت کے نیچے بیٹھ جائیں گے… اور پھر کلمہ طیبہ اور درود شریف پڑھ کر… ’’بیعت رضوان‘‘ کی سنت زندہ کریں گے… ہاں ان شاء اللہ، ہاں ان شاء اللہ ، ہاں ان شاء اللہ… موت پر بیعت کریں گے… اور موت ہمیں بُری نہیں لگتی…اور بیعت کرنے والے سب فدائی ہوں گے…اور فدائی اس امت میں الحمد للہ بہت ہیں… اور تب ’’غزوہ ہند‘‘ کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا ان شاء اللہ… کوئی یہ بات نہ بھولے کہ اللہ کے دشمن جب ’’دشمنی‘‘ پر اترتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے ’’دوستوں‘‘ کو کھڑا فرماتا ہے… اور ان کی مدد فرماتا ہے… جب دجال آئے گا تو اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ کو اُٹھائیں گے… مودی اور ٹرمپ آ گئے تو کیا فکر؟… امت مسلمہ کی گود سے بھی اب صلاح الدین ایوبی اور محمود غزنوی آنے کو ہیں…یہ حضرت آقامدنیﷺ کی امت ہے… نہ مٹنے والی، نہ دَبنے والی،نہ جھکنے والی… کیونکہ حضرت آقا مدنی ﷺ خود… مجاہد تھے، نبی السیف اور نبی الملاحم… آئیے ان پر درود و سلام بھیجیں… صبح، شام ، رات ، دن … کبھی ناغہ نہ ہو… کبھی ناغہ نہ ہو

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ…صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ…صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّم …صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّم
لا الہ الا اللہ، لا الہ الا اللہ ،لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

اللہم صل علی سیدنا محمد وآلہ وصحبہ وبارک وسلم تسلیما کثیرا کثیرا

لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

٭…٭…٭


 

No comments:

Post a Comment